سانگھڑ: سندھ کے ضلع سانگھڑ میں ایک زمیندار نے مبینہ طور پر اپنے کھیت میں چارہ کھانے کی سزا کے طور پر اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کو ضلع سانگھڑ کے گاؤں منڈ جمراؤ میں پیش آیا۔
سانگھڑ پریس کلب میں اونٹ کے مالک سومر خان نے اپنے اونٹ سمیت واقعہ بیان کرتے ہوئے کہاکہ ’’میری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ میرے اونٹ کے ساتھ ایسا کیوں کیا گیا ‘‘ ۔
مالک کا کہنا تھا کہ جس وڈیرے نے آج اونٹ کی ٹانگ کاٹی ہے آج وہی اونٹ اپنے کائنات کے مالک کو گڑگڑا کر دوکھ سنا رہا ہے انشاء اللہ یہ وڈیرا غرق ہوگا ۔
کٹی ٹانگ والے اونٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایس ایس پی سانگھڑ نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
سانگھڑ تھانہ منگلی کی حدود میں زرعی زمین پر اونٹ گھس جانے کے بعد نامعلوم ظالم شخص نے ٹانگ کاٹ دیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ اونٹ مالک نے مجرم کی شناخت کرنے اور اس کے خلاف پریس الزامات لگانے سے انکار کردیا تھا، اس لیے پولیس نے ریاست کی جانب سے نامعلوم افراد کے خلاف دفعہ 429 اور 34 پی پی سی کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے ۔
تاہم پولیس نے ایک شخص کو اس کے کھیتوں میں گھسنے والے اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کے شبہ میں گرفتار کر لیا۔