کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی ، سیکرٹری شعیب احمد اور اراکین مجلس عاملہ نے سندھ کے مالی سال 2024-25 کے بجٹ میں کراچی پریس کلب کی گرانٹ بڑھاکر 7 کروڑ روپے کرنے پر چیئرمین پی پی پی بلاول زرداری ، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا شکریہ ادا کیا ہے، صدر و سیکرٹری کراچی پریس کلب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھ گورنمنٹ بالخصوص پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہمیشہ ہی سے کراچی پریس کلب کی تعمیر و ترقی اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے مثالی
اقدامات کیے ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کی ذاتی کوششوں سے گرانٹ میں اضافہ ممکن ہوا ہے ، ہم امید رکھتے ہیں کہ وزیر اعلی سندھ اور وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کراچی پریس کلب کے نئے اراکین کے پلاٹس کی الاٹمنٹ اور صحافی کالونیوں کی آباد کاری جلد از جلد ممکن بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔