جماعت اسلامی نے سندھ کا بجٹ کراچی دشمن قراردیدیا

149

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی نے سندھ حکومت کے بجٹ کومسترد کرتے ہوئے اسے کراچی دشمن قرار دے دیا۔سندھ کے دارالحکومت کراچی کے لیے بجٹ میں کچھ نہیں ہے۔ پارلیمانی لیڈر صوبائی اسمبلی سندھ جماعت اسلامی محمدفاروق کا کہناہے کہ عوام دشمن سندھ بجٹ کو مسترد کرتے ہیں، بجٹ میں حکومت نے سارا بوجھ غریب تنخواہ دار طبقے پر ڈالا ہے، زراعت
بالخصوص بڑے جاگیرداروں کو ٹیکس میں چھوٹ دی گئی ہے یہ آئی ایم ایف کی اقتصادی غلامی کا صوبائی بجٹ ہے، بجٹ میں صوبے کے دارالخلافہ کراچی کے لیے کچھ نہیں رکھا گیا ہے،تباہ حال کراچی کی تعمیر کے لیے نہ تو وفاق سنجیدہ ہے نہ ہی صوبہ، کراچی کی ترقی کے لیے ” 500 ارب روپے مختص کیے جائیں،سندھ بجٹ کراچی والوں کے لیے نیا لولی پاپ ہے پیپلز پارٹی جس وفاقی بجٹ پر تحفظات کا اظہار کررہی ہے صوبائی بجٹ اس کی فرسٹ کاپی ہے۔ محمد فاروق نے کہاکہ بڑے جاگیرداروں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے اور 100 سے 1000 ایکٹر اراضی پر ٹیکس ٹیرف کے مطابق بڑھایا جائے۔