صوبائی بجٹ میں شعبہ انڈسٹریز 10700ملین روپے مختص

180

لاہور (کامرس ڈیسک)پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال2024-25 کے بجٹ میں شعبہ انڈسٹریز ،کامرس اینڈ انویسٹمنٹ کیلئے مجموعی طور پر10700ملین روپے مختص کئے ہیں، جن میں جاری سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 7679 ملین روپے جبکہ نئی اسکیموں کے لیے مجموعی طور پر 2871 ملین روپے خرچ کئے جائیں گے۔جاری اہم ا سکیموں کے لیے پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے لیے 1598 ملین روپے ،فارن ایڈڈ پراجیکٹ کے لیے 1748 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔نئی اہم جاری سکیموں کیلیے چیف منسٹر انیشی ایٹو پروگرام کیلیے 1500 ملین روپے خرچ ہوں گے جبکہ اربن یونٹ کیلیے 500 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔