کراچی (کامرس رپورٹر)متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سربراہ اور پاکستان مسلم لیگ فنکشنل علماء مشائخ ونگ سندھ کے صدر مولانا محمدا مین انصاری نے حالیہ بجٹ کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ قومی بجٹ غریب عوام پر ایٹم بم بن کر گرا ہے،حالیہ ظالمانہ بجٹ سے غریب عوام میں مایوسی اور شدید کرب و اضطراب ،غم و غصہ پایا جاتا ہے۔حالیہ بجٹ سے مزید لاکھوں متوسط وسفید پوش افراد خط غربت سے نیچے چلے جائیں گے جس کانتیجہ کچھ عرصہ میں حکومت کیخلاف نفرت و انقلاب کی صورت میں ظاہر ہو گا۔ حکومت نے اشرافیہ کو دی گئی سرکاری ناجائز مراعات کو ختم کرنے کے بجائے غریب عوام کو مزید ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبا دیا ہے۔حکومت اپنے اخراجات کم اور ناجائز مراعات ختم کرے۔ خود احتسابی ،کفایت ،قناعت و سادگی کو شعار بنائیں۔ لعنتی سودی نظام معیشت اور IMF کے خونی چنگل سے ملک و قوم کو نجات دلانے کیلئے قرآن و سنت و مقاصد پاکستان کی روشنی میں دوراندیشانہ ،جرأت مندانہ پالیسیوں پر مبنی اقدامات کرے۔