ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایرانی ہم منصب علی باقری کنی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا،جس میں دو طرفہ تعاون کے پہلوؤں اور مشترکہ دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس دوران دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیااور علاقائی و بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خاص طور پر غزہ کی پٹی اور شہر رفح میں ہونے والی پیش رفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر گفتگو کی گئی۔ قائم مقام ایرانی وزیر خارجہ علی باقری کنی کاکہنا تھا کہ سعودی عرب اور ایران کے تعلقات صحیح راستے پر گامزن ہیں۔