ایران نے جوہری تنصیبات میں اضافی سینٹری فیوجز نصب کردیے، عالمی توانائی ایجنسی

225

ویانا (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کے جوہری ادار ے کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران نے اپنی فردو سائٹ پر تیزی سے یورینیم افزودہ کرنے والے اضافی سینٹری فیوجز نصب کر دیے ہیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق یہ اقوام متحدہ کے جوہری ادارے کے بورڈ کی جانب سے ایک مذمتی قرارداد کی منظوری پر اسکا محدود نوعیت کا رد عمل ہے۔ یورپی سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ ایران گزشتہ ہفتے جوہری توانائی کے ادارے کے بورڈ کی اپنے خلاف ایک قرارداد کا جواب، فردو اور نطنز کے یورینیم کی افزودگی کے 2زیر زمین مراکز میں اپنی یورینیم افزود ہ کرنے کی صلاحیت میں اضافے سے دے رہا ہے۔لیکن یہ اضافہ اتنا بڑا نہیں جتنا بڑا ہونے کا خوف تھا۔رکن ممالک کو بھیجی گئی جوہری توانائی کے اقوام متحدہ کے ادارے کی خفیہ رپورٹ میں ان اقدامات کی وضاحت کی گئی ہے جو ایران نے اب تک کیے ہیں۔ ایران نے اپنی سرگرمیاں زیر زمین 2تنصیبات میں بڑھائی ہیں ،جو ایک پہاڑ میں بنائی گئی ہیں۔ ذرائع ابلالغ کے مطابق 9 اور 10 جون کو ایران نے جوہری ادارے کو مطلع کیا کہ وہ 3سے 4ہفتوں کے دوران 8کیسکیڈ اپنے ایف ایف سی پی یعنی فردو فیول انرچمنٹ پلانٹ کے یونٹ ون میں نصب کرے گا۔ عالمی ادارے نے تصدیق کی کہ ایران نے یونٹ نمبر ایک پر 2کیسکیڈز میںآئی آر 6 سینٹرز فیوجز کی تنصیب مکمل کر لی ہے۔ 4اضافی کیسکیڈز میں آئی آڑ 6سینٹری فیوجز کی تنصیب کا کام جاری تھا۔