بھارت: اترا کھنڈ میں آتشزدگی سے محکمہ جنگلات کے 4 اہلکار ہلاک

97
بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے جنگلات میں آگ بھڑک رہی ہے

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے محکمہ جنگلات کے 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اتراکھنڈ کے الموڑہ ضلع میں بنسر وائلڈ لائف سینکچری میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔آگ بجھانے میں مصروف محکمہ جنگلات کے 4 اہلکار جھلس کر ہلاک اور 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔ حکومت نے مرنے والوں کے لواحقین سے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے 10 لاکھ روپے مالی مدد کا اعلان کیا ہے۔