جے ایس 2.0نے فری لانسرز اکائونٹ کا آپشن متعارف کرادیا

131

کراچی(کامرس رپورٹر)زِندگی جے ایس نے اپنا گیم چینجنگ زِندگی 2.0 اپ گریڈ ورژن متعارف کرادیا ہے،جس میں فری لانسرز اکائونٹ کا بھی آپشن ہے ۔ اس اپ گریڈیشن کے بعد زندگی ایک زیادہ بہتر فنانس ایپ کے طور پر سامنے آئیگی۔موثر تبدیلیوںکے ساتھ یہ نئی ایپ زِندگی کے بڑھتے ہوئے 5 ملین سے زائد صارفین کی بدلتی ہوئی ضروریات اور ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہے۔ زندگی 2.0 نئے فیچرز اورسروسز متعارف کروارہی ہے جس کے ذریعے فری لانسر غیر ملکی کرنسی میں اکائونٹ کھلواسکتے ہیں جس سے فری لانسر کی امریکی ڈالر میں ادائیگی قابل رسائی ہوگی۔اس کے علاوہ منی پروگرام ایپ کے اندر پروڈکٹس اور خدمات کی وسیع رینج تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں جس میں ای کامرس، ٹریول اور صحت شامل ہے۔ پرسنلائزیشن فیچرزکو بھی اپ گریڈ کیا گیا ہے جس سے صارفین بہت زیادہ استعمال میں آنے والی سروسز کو ترجیح دے کر اپنے مالیات کا زیادہ کنٹرول حاصل کرسکیں گے۔زِندگی 2.0 صارفین کو زیادہ مالیاتی لچک اور سہولت فراہم کرنے کے لیے 100,000 روپے تک کے باسہولت چھوٹے قرضے بھی فراہم کرتا ہے ۔نئے ایپ ڈیزائن میں چھوٹے سائز کے میوچل فنڈز اور اسٹاک ٹریڈنگ کے فیچرز شامل کیے گئے ہیں تاکہ صارفین ضرورت پڑنے پر فوری طور پر بچت، خرچ اور قرض/فنڈز تک رسائی حاصل کر سکیں۔