کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پہلے امریکا اور پھر بھارت سے قومی ٹیم کی شکست پر بابر اعظم کی کارکردگی اور کپتانی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ اپنے ایک بیان میں سابق کپتان انضمام الحق نے کہا کہ بابر اعظم نے دوسری بار کپتانی تو قبول کر لی لیکن وہ اپنی کارکردگی اور کپتان کی حیثیت سے انصاف نہیں کرسکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کپتان کو کئی بار اختیارات نہیں دیے جاتے انہیں اختیارات لینا پڑتے ہیں ۔