جرمنی میں فٹبال چمپئن شپ کا آغاز ہوگیا‘ 24ٹیمیں شریک

224

لندن (رپورٹ:سید عاصم علی قادری) فٹ بال چمپئن شپ کا جرمنی میں آغاز ہوگیا۔ ٹورنامنٹ میں یورپ کی 24 ممالک کی فٹبال ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ میزبان ملک جرمنی اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان میونخ کے فٹبال ایرینا میں کھیلا گیا۔ مقابلے 14 جولائی تک جاری رہیں گے۔ مقابلے جرمنی کے 10 شہروں میں منعقد ہوں گے۔ 5 جولائی اور 6 جولائی کو کوارٹر فائنل جبکہ 9 اور 10 جولائی کو سیمی فائنل کے مقابلے ہوں گے۔ سیمی فائنل کے مقابلے جرمنی کے شہر ڈورمنٹ اور میونخ میں کھیلے جائیں گے۔ چمپئن شپ میں یورپ کے 18 افراد ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔ جرمنی نے ٹورنامنٹ 3مرتبہ جیتا ہے .ترتیب کے اعتبار سے یہ 17واں ایڈیشن ہے اولمپک اسٹیڈیم برلن میں چمپئن شپ کا فائنل کھیلا جائے گا۔ اسٹیڈیم میں 71000 تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔