پنجاب بجٹ: معاہدوں، طلاق نامہ کی اسٹامپ ڈیوٹی میں اضافہ

305

 لاہور: پنجاب کے بجٹ میں اسٹامپ ڈیوٹی میں اضافے کی سفارشات کر دی گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فنانس بل کے  متن کے مطابق بیان حلفی، معاہدوں، طلاق نامہ کی اسٹامپ ڈیوٹی بڑھانے کی سفارشات  پیش کی گئی ہیں۔

طلاق کیلئے اسٹامپ پیپر کی فیس 100 سے بڑھا کر ایک ہزار روپے کرنیکی سفارش کی گئی جب کہ 5 لاکھ تک کے معاہدے کی اسٹامپ ڈیوٹی 1200 سے 3000 تک کرنیکی سفارش ہے، پاور آف اٹارنی اور کرایہ داری کی اسٹامپ ڈیوٹی میں بھی اضافیکی سفارش ہے۔ اسٹامپ ڈیوٹیوں کی مد میں سالانہ 4 ارب 21کروڑ کا ریونیو حاصل ہوگا۔