الجزائر کی 130 سالہ خاتون حج ادائیگی کیلیے مکہ مکرمہ پہنچیں

319

الجزائر سٹی: 130 سالہ خاتون رواں سال حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ گئیں۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق الجزائر سے تعلق رکھنے والی 130 سالہ خاتون حج کا فریضہ ادا کرنے کے لیے مکہ مکرمہ پہنچیں، قبل ازیں سعودی عرب پہنچنے پر ائرلائن اور ہوائی اڈے کی انتظامیہ کی جانب سے بزرگ خاتون کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

سارہ ہدیٰ نامی الجزائری خاتون کو ہوائی اڈے پر اعلیٰ حکام کی جانب سے رواں حج سیزن میں معمر ترین عازم حج ہونے پر تحائف پیش کیے گئے، اس موقع پر 130 سالہ سارہ ہدیٰ بہت خوش دکھائی دیں، انہوں نے استقبال کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہیں اللہ کے گھر پہنچ کر دلی خوشی محسوس ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری سب سے بڑی خواہش اور امید تھی کہ میں زندگی میں ایک بار اپنی آنکھوں سے بیت اللہ اور مسجد نبوی  دیکھوں اور اللہ نے میری خواہش پوری۔