مقبوضہ کشمیر کے تمام اسکولوں میں بھارتی ترانہ لازمی قرار

147
Kashmiri youth

نئی دہلی:بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے مرکز کے زیر انتظام علاقے کے تمام اسکولوں کو ہدایت کی ہے کہ صبح کی اسمبلی کا آغاز قومی ترانے سے کیا جائے۔

اس حوالے سے جاری شدہ سرکلر میں کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیر کے تمام اسکولوں کی اسمبلی بھارتی قومی ترانے سے شروع ہونی چاہیے۔محکمہ تعلیم کے مطابق صبح کی اسمبلی طلبہ میں اتحاد اور نظم و ضبط کا احساس پیدا کرنے میں مددگار ہوتی ہیں۔