لندن: نواز شریف کے گارڈ کیخلاف خاتون پر تھوکنے کا کیس خارج

276
out of trouble

 لندن میں  کراؤن پراسیکیوشن سروس  (سی پی ایس)  نے نواز شریف کے گارڈ فرید نیموچی کے خلاف خاتون پر تھوکنے کے سنگین جرم کا کیس خارج کردیا۔

میڈیاپورٹ  کے مطابق نواز شریف کے گارڈ فرید نیموچی   اپنے وکیل بیرسٹر معین خان کے ہمراہ ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کورٹ میں پیش ہوئے اور کہا کہ    پنزانی چیمہ نے نواز شریف کی گاڑی کا شیشہ کھٹکھٹا کر پوچھا تھا کہ میں نے سنا ہے کہ آپ پاکستان کے کرپٹ ترین سیاست دان ہیں؟ اس سوال پر  میں نے غصہ میں تھوک کر گاڑی تیزی سے چلا کر آگے لے گیا تھا۔

خیال رہے کہ  فرید نیموچی پر بینکر پنزانی چیمہ کے منہ پر  تھوکنے کے الزام میں اپریل میں سی پی ایس نے مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا تھا، برطانیہ میں کسی کے منہ پر تھوکنے کو انتہائی سنگین جرم تصور کیا جاتا ہے۔

پنزانی چیمہ نے تھوک پھینکنے کے واقعے کو جسمانی اور ذہنی تشدد  قرار دے کر پولیس سے شکایت کی تھی، پنزانی چیمہ پر تھوکنے کا واقعہ گزشتہ برس 16 ستمبر کو اس وقت پیش آیا جب نواز شریف دفتر سے روانہ ہوئے تھے۔