ہمارے رہنماؤں پر مسلسل حملے ریاستی رٹ پر سوالیہ نشان ہے، مولانا فضل الرحمٰن

166

وانا:جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہمارے رہنماؤں پر ہونے والے مسلسل حملے ریاستی رٹ پر سوالیہ نشان ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا سیل جے یو آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہ ے کہ مولانا فضل الرحمن نے کے پی کے میں ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں پارٹی کے مقامی امیر مولانا مرزا خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی ادارے ہمارے رہنماؤں کی حفاظت کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ ہمارے رہنماؤں پر مسلسل حملے ریاستی رٹ پر سوالیہ نشان ہیں۔ریاستی سیکورٹی ادارے اپنی ناکامی تسلیم کریں اور پاکستان کو عوام کے لیے محفوظ ملک بنائیں۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ جے یو آئی کے رہنماؤں کو جمہوریت اور آئین کےساتھ کمٹمنٹ کی سزا دی جارہی ہے، کارکن حوصلے بلند رکھیں، اس قسم کے بزدلانہ اقدامات ہمارا راستہ نہیں روک سکتے۔