الفاروق فلڈلائٹ فٹبال ٹورنامنٹ میں3 میچز کا فیصلہ ہوگیا

161

فیصل آباد (اسپورٹس ڈیسک) الفاروق فٹبال کلب جھپال کے زیراہتمام جاری الفاروق فلڈ لائٹ فٹبال ٹورنامنٹ(ڈوگر گروپ) میں تین میچز کا فیصلہ ہوگیا ہے۔ گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے میچ میں ڈبورہ فٹبال کلب نے گردانہ فٹبال کلب کو پینلٹی ککس سے ہرا کر مین راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکیں۔ دوسرے میچ سدھار فٹبال کلب نے سید امجد شاہ کلب سرہالہ کو پینلٹی ککس ہرا دیا۔ مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں ایک، ایک گول سے برابر رہا۔ تیسرے میچ میں عمیر فٹبال کلب شہباز پور نیقلندر فٹبال کلب گلالی پور کو 0-3 گول سے ہرا دیا۔