ایس ای سی پی کارپوریٹ گورننس کے ضابطے کو مضبوط بنا رہا ہے

186

کراچی (کامرس رپورٹر)سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے لسٹڈ کمپنیوں کے لئے ماحولیاتی ، سماجی اور گورننس (ای ایس جی) سے متعلق معلومات کی رضاکارانہ فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ای ایس جی گائیڈ لائنز جاری کر دیا ہے۔ اس حوالے سے 4لسٹڈ کمپنیوں میں ذمہ دارانہ کاروباری طریقوں اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے کردار اور کی ذمہ داریوں کو بڑھاتے ہوئے لسٹڈ کمپنیوں (کوڈ آف کارپوریٹ گورننس) ریگولیشنز ، 2019 میں ترامیم بھی متعارف کر دیں ہیں۔ای ایس جی گائیڈ لائنز کا اجرا 2022 میں جاری کیے گئے ایس ای سی پی کے ای ایس جی ریگولیٹری روڈ میپ کے تحت ایک اہم سنگ ہے۔رضاکارانہ نوعیت کی یہ یہ گائیڈ لائنز لسٹڈ کمپنیوں کو عالمی سطح پر تسلیم شدہ رپورٹنگ فریم ورک کے مطابق رہنمائی فراہم کرتی ہیں۔