ن لیگ سے صرف بجٹ کا معاملہ نہیں، ہمیں پنجاب میں بھی جگہ  چاہیے،  یوسف رضا گیلانی

296
South Punjab a province

اسلام آباد:  چیئرمین سینیٹ  یوسف رضا گیلانی اور پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا ہے کہ ن لیگ  سے صرف بجٹ کا معاملہ نہیں، پہلے بھی کہا  تھا کہ ہمیں پنجاب میں بھی جگہ چاہیے۔

میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے  یوسف رضا گیلانی  نے کہا کہ بات چیت ہوئی ہے لیکن ایک نشست میں بات مکمل نہیں ہوسکتی، ایسے بھی کچھ ایشو ہیں جن کا تعلق وزیراعظم سے ہے، کچھ ایشو ایسے ہیں جن کا تعلق وزیراعلی سے ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں جو تحریری معاملات طے ہوئے ہیں وہ پورے ہوجائیں، جو بجٹ بن رہا ہے اس پر پیپلز پارٹی کی رائے لی جائے، صرف بجٹ کا معاملہ نہیں، پہلے بھی کہا تھا ہمیں پنجاب میں اسپیس چاہیے،کچھ نکات پر عمل ہوگیا ہے کچھ پر رہ گیا ہے۔