کراچی: شہر قائد میں شدید گرمی اور طویل لوڈ شیڈنگ کے بعد بھی کئی علاقوں میں پانی کا بحران ہے، مہینے میں صرف ایک گھنٹہ پانی فراہم کرنے پر سندھ حکومت اور میئرکراچی نے اظہا ر اطمینان کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی والے پانی کو ترس گئے مگر ہائیڈرینٹس کی کمائی ڈبل ہوگئی،کراچی کے شہریوں کو پانی کی کمی کا سامنا ہے لیکن دوسری جانب ہائیڈرنٹس کی آمدنی میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے۔
ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق جدید طرز کے مینجمنٹ سینٹر قائم ہونے کے بعد ہائیڈرنٹس سیل کی سالانہ آمدنی میں مجموعی طور پر 68 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ جولائی 2023 سے مئی 2024 تک آمدنی ایک ارب 66 کروڑ 28 لاکھ روپے تک پہنچ گئی جب کہ جولائی 2022 سے مئی 2023 تک سرکاری ہائیڈرنٹس کی آمدنی 99 کروڑ 77 لاکھ روپے تھی۔