پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس 76 ہزار پوائنٹس عبور کرکے بند

334
78 thousand points restored

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا، اس دوران انڈیکس کی 76 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور ہوکر بند ہونے سے نئی تاریخ رقم ہوگئی۔

ملک کا نئے مالی سال  2024-25 کا وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش ہونے کے اگلے ہی دن پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اور اتار چڑھاؤ کے دوران انڈیکس 73، 74، 75 اور 76 ہزار پوائنٹس کی چار نفسیاتی سطحوں کو عبور کرگیا۔

کاروباری دورانیے میں کے ایس ای 100 انڈیکس3410 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 76208 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، جس سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کلوزنگ کی نئی تاریخ رقم ہو گئی۔