اسلام آباد:سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ اگر حالات نہ بدلے تو ملک انارکی طرف جائے گا،ہم خود کو کسی طرف مذاکرات کیلئے نہیں بھیج رہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا مذاکرات میں اگر کوئی اتحادی رول ادا کرتا ہے تو اچھا ہو گا۔
اسد قیصر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہاآئین میں فوج، عدلیہ، پارلیمنٹ اور میڈیا کا کردار بڑا واضح ہے، حکومت ملکی حالات کے مطابق بجٹ پیش کرنے میں ناکام رہی ہے،بانی پی ٹی آئی ملک کو دلدل سے نکالنے کیلئے دوبارہ مذاکرات کی طرف بڑھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم خود کو کسی طرف مذاکرات کیلئے نہیں بھیج رہے، ہمارے اتحادی محمود خان اچکزئی کا خیال ہے جو ملک کے حالات ہیں ہمیں اور اتحادیوں کی ضرورت ہے،ہم پوری نیت سے محمود خان اچکزئی کے ساتھ ہیں،ہمارا تمام اتحادیوں کے ساتھ آئین کی بالادستی کے اوپر اتحاد ہے۔