کراچی میں عدالت عظمیٰ رجسٹری کی نئی عمارت کی تعمیر کے منصوبے کیلیے 50ملین روپے کے فنڈزمختص

86

اسلام آباد (اے پی پی)آئندہ مالی سال 25-2024 میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی)کے تحت کراچی میں سپریم کورٹ رجسٹری کی نئی
عمارت کی تعمیر کے لئے وزارت قانون و انصاف کے منصوبہ کے لئے 50ملین روپے کے فنڈزمختص کئے گئے ہیں۔ پی ایس ڈی پی کے مطابق اس منصوبہ پر مجموعی لاگت کاتخمینہ 4423.040 ملین روپے ہے جبکہ 30 جون 2024 تک 1006.389 ملین روپے کے فنڈزکا اجرا متوقع ہے۔ آئندہ مالی سال میں منصوبہ کی تکمیل کے لئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت50 ملین روپے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔