ٹی 20ورلڈ کپ، آج 2میچ کھیلے جائینگے

296

نیو یارک(نمائندہ خصوصی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آئی سی سی مینز ٹی 20ورلڈ کپ میں آج مزید 2میچوں کا فیصلہ ہوگا ،پہلا میچ گروپ سی کی ٹیموں میزبان ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے درمیان برائن لارا سٹیڈیم تاروبا ٹرینیڈاڈ میں کھیلا جائے گا۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم دو میچز کھیل چکی ہے اور دونوں میں فتح یاب رہی ، یہ گروپ سی کے ٹیبل پر 4پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم ایک میچ کھیل چکی ہے جس میں اس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ بغیر کسی پوائنٹ کے گروپ سی کے ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے۔دوسرے میچ میں گروپ ڈی کی ٹیمیں بنگلا دیش اور نیدرلینڈز پنجہ آزمائی کریں گی ، یہ ورلڈ کپ کا 27واں میچ ہوگا جوآرنوس ویل گراونڈ کنگسٹاون سینٹ ونسنٹ میں کھیلا جائے گا۔بنگلا دیشی ٹیم دو میچز کھیل چکی ہے اور اس کو ایک میں فتح اور دوسرے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ، وہ گروپ ڈی کے پوائنٹس ٹیبل پر دو پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔اسی طرح نیدرلینڈز کی ٹیم بھی دو میچز کھیل چکی ہے اور اس کو بھی ایک میچ میں فتح اور دوسرے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔