کرس گیل ڈبلیو سی ایل میں ویسٹ انڈیز چمپیئنز کی قیادت کریں گے

169

برمنگھم (اسپورٹس ڈیسک)ورلڈ چمپئن شپ آف لیجنڈز میں شامل ویسٹ انڈیز ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے جس کی قیادت کرس گیل کریں گے۔ کرس گیل نے ویسٹ انڈیز ٹیم میں واپسی پر کہا ہے کہ وہ کپ جیتنے کی جستجو میں اپنے خاندان میں دوبارہ شمولیت کے منتظر ہیں اور اس بات پر بھی خوش ہیں لیجنڈز کو مزید کھیلنے کا موقع مل رہا ہے۔ ورلڈ چمپئن آف لیجنڈز انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ سے منظور شدہ ہے جس کا آغاز 3جولائی سے برطانوی شہر برمنگھم میں ہوگا۔