نارتھ سائونڈ میں نمبیاکے خلاف کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے گروپ بی کے میچ میں آسڑیلیا نے86 گیند رہتے نو وکٹ سے کامیابی حاصل کی جو اسکی ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں گیندوں کے اعتبارسے سب سے بڑی اور کل ملاکر دوسری سب سے بڑی جیت تھی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نمبیاکے تمام کھلاڑی17 اوور میں72 رنز کے اسکور پر آئوٹ ہوگئے تھے۔ آسڑیلیا نے5.4 اوور میں ایک وکٹ پر 74 رنز بناکر جیت اپنے نام کی تھی۔ نمبیا کا اسکور آسڑیلیا کے خلافٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے کم اسکور تھا۔ اس سے پہلے آسڑیلیا کے خلاف سب سے کم اسکور پر آئوٹ ہونے والی ٹیم بنگلا دیش تھی جو دبئی میں4 نومبر 2021 کو ہوئے میچ میں15 اوور میں73 رنز بناکر آئوٹ ہوئی تھی۔ اس میچ میں آسٹریلیا نے 6.2 اوور میں دو وکٹ پر 78رنز بناکر میچگیند رہتے آٹھ وکٹ سے جیتا تھا۔آسڑیلیا کی یہ گیندوں کے اعتبار سے پچھلی سب سے بڑی جیت تھی۔
نمبیا کا اسکور ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے کم اسکور بھی ہے۔ اس سے پہلے اس کا اس قسم کے کرکٹ میں سب سے کم اسکور 19.3 اوور میں96 رنز تھا جو اس نے سری لنکا کے خلاف18 اکتوبر2021 کو ابوظبی میں بنایا تھا۔ اس میچ میں سری لنکا نے13.3 اوور میں تین وکٹ پر 100 رنز بناکر سات وکٹ سے جیت اپنے نام کی تھی۔ نیدر لینڈز کے خلاف19 اکتوبر2019 کو ہوئے میچ میں بھی نمبیا کے تمام کھلاڑی19 اوور میں96 رنز بناکر آئوٹ ہوئے تھے۔ اس میچ میں نیدر لینڈز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے20 اوور میں چھ وکٹ پر 140 رنز بنائے تھے اور میچ44 رنز سے جیتا تھا۔
ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں گیندوں کے اعتبار سے سب سے بڑی جیت کا ریکارڈ سری لنکا کے پاس ہے جس نے نیدر لینڈز کے خلاف چٹا گانگ میں 24 مارچ 2014 کو ہوئے میچ میں90 گیند رہتے جیت اپنے نام کی تھی۔ اس میچ میں نیدر لینڈز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے10.3 اوور میں39 رنز بنائے تھے۔ سری لنکا نے5 اوور میں ایک وکٹ پر40 رنز بناکر جیت اپنے نام کی تھی۔
بھارت کو ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں گیندوں کے حساب سے اب چوتھی سب سے بڑی جیت حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔اس نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف دبئی میں 5 نومبر2021 کو ہوئے میچ میں81 گیندرہتے آٹھ وکٹ سے جیت اپنے نام کی تھی۔ اس میچ میں اسکاٹ لینڈ نے پہلے بلے بازی کی تھی اور اس کے تمام کھلاڑی17.4 اوور میں85 رنز بناکر آوٹ ہوگئے تھے۔ بھارت نے6.3 اوور میں دو وکٹ پر89 رنز بنائے اور آٹھ وکٹ سے جیت حاصل کی۔
سری لنکا کی نیدر لینڈز کے خلاف شارجہ میں22 اکتوبر2021 کو 77گیند رہتے حاصل کی تھی آٹھ وکٹ کی جیت ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں گیندوں کے اعتبار سے پانچویں سب سے بڑی جیت ہے۔ اس میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نیدر لینڈز کے تمام کھلاڑی10 اوور میں44 رنز بناکر آوٹ ہوگئے تھے۔ سری لنکا نے7.1 اوور میں دو وکٹ پر 45 رنز بناکر 77 گیند رہتے آٹھ وکٹ سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔نمبیا نے پہلے دس اوور میں27 رنز بنائے جو ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں دس اوور کے بعد دوسرا سب سے کم اسکور ہے۔ اس کے کھلاڑیوں نے پانچ وکٹ گنوانے کے بعد یہ رنز بنائے تھے۔ پہلے دس اوور میں اس افریقی ٹیم کے کھلاڑیوں نے 44 گیندوں پر کوئی رنز نہیں بنایا تھا۔
ـ12 گیندوں پر نمبیا کے کھلاڑی ایک رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے جبکہ تین چوکے لگے تھے۔ پہلے دس اوور میں تین رنز ٖفاضل کے بھی تھے۔ ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں پہلے دس اوور میں سب سے کم اسکور افغانستان نے انگلینڈ کے خلاف کولمبو میں21 ستمبر2012 کو بنایا تھا۔ اس میچ میں اٖفغانستان کے تمام کھلاڑی17.2 اوور میں 80 رنز بناکر آوٹ ہوئے تھے۔ پہلے دس اوور میں اٖفغانستان کے کھلاڑیوں نے44 گیندوں پر کوئی رنز نہیں بنایا تھا جبکہ دس گیندوں پر ایک، چار گیندوں پر دو اور ایک چوکا لگایا تھا۔ پہلے دس اوور میں چار ٖفاضل رنز بھی شامل تھے ۔