کوئٹہ (نمائندہ جسارت) اسپتال میں زیر علاج کانگو کا مریض چل بسا۔ تفصیلات کے مطابق کانگو کا مریض فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ اسپتال میں زیر علاج تھا، کانگو اسپتال حکام کے مطابق 19 سالہ مریض جمعہ داد کا تعلق ضلع قلعہ سیف اللہ سے تھا۔ مریض کے خون کا ٹیسٹ گزشتہ روز مثبت آیاتھا۔