آصف زرداری کا نواب شاہ موئن جودڑو کا منظر پیش کرنے لگا

192

نواب شاہ (نمائندہ جسارت) بلاول زرداری کے احکامات ہوا میں اُڑا دیے گئے۔ صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کا شہر موئن جو دڑو کا منظر پیش کرنے لگا، مون سون کی آمد سے قبل شہر کے گٹروں کے ڈھکن غائب کر دیے گئے یہ کروائے گئے، کونسلرچیئرمین اور ٹاؤن چیئرمین غائب مئیر کا شہر کے معمالات سے عدم دلچسپی۔ تفصیلات کے مطابق پری مون سون کے آغاز سے قبل ہی شہر کے بیشتر علاقوں میں گٹر کے ڈھکن غائب، مئیر، ڈپٹی میئر، ٹاؤن چیئرمین اور یوسی چیئرمین کی لاپروائی کے باعث سانحات میں اضافے کے خدشات بڑھ گئے۔ شہریوں نے اس سلسلے میں بتایا کہ مئیر ہاؤس کے عقب والی گلی میں گٹر کے ڈھکن موجود نہیں لیکن مئیر کو کوئی نہیں بتاتا، اس وقت یوسی چیئرمین کو 10 سے 12لاکھ روپے مل رہے ہیں لیکن عوام بنیادی سہولیات سے مکمل طور پر محروم ہیں، عوام کی داد رسی کونسلر سے لے کر یوسی چیئرمین اور یوسی چیئرمین سے لے کر ٹاؤن چیئرمین تک کہیں نہیں ہورہی، سندھ حکومت گزشتہ 15 سال سے سندھ پر حکمرانی کر رہی، لیکن عوام دگر گوں کی صورتحال سے دو چار ہے، ایسے میں صدرِ پاکستان آصف زرداری کا آبائی شہر اور حلقہ انتخاب مسائلستان بنا ہوا ہے، عوام کے مینڈیٹ کی توہین ہو رہی ہے لیکن جب ووٹ کا وقت آیا تھا تو پیپلز پارٹی کے نامزد مئیر، ڈپٹی مئیر، ٹاؤن چیئرمین، یوسی چیئرمین اور کونسلروں نے ہمارے گھروں کا گھیراؤ کیا ہوا تھا کہ ہمیں ووٹ دیں ہم ماضی کی تمام شکایتیں دور کر دیں گے لیکن اس دفعہ ووٹ لینے کے بعد منوآباد، غریب آباد، مریم روڈ، تاج کالونی، ایشرپورہ، مہران کالونی، دولت کالونی، بڈھل شاہ کالونی، غلام رسول شاہ کالونی، امیر حسین شاہ کالونی، افضال شاہ کالونی، ابرار شاہ کالونی، سمیرا کالونی، خاصخیلی کالونی، گھسیٹا چوک اور دیگر علاقوں کے ساتھ ساتھ اہم تجارتی مراکز جن میں لیاقت مارکیٹ، چکرہ بازار، گڑ بازار، ٹرنک بازار، ریشم گلی کے ساتھ ساتھ دیگر چھوٹے بڑے مراکز گندگی تعفن کا ڈھیر بن چکے، پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے صارفین اپنے علاقوں کے مسائل اُجاگر کرتے ہیں لیکن کہیں داد رسی نہیں ہوتی۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ صدرِ پاکستان ہیں، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی، 2 صوبائی وزراء نواب شاہ سے تعلق رکھتے ہیں، وزیر داخلہ سندھ اور وزیر جیل خانہ جات ضیاء الحسن لنجار کا تعلق نواب شاہ شہر سے، صدرِ پاکستان کی بیٹی آصفہ زرداری بلا مقابلہ نواب شاہ سے کامیاب ہوئیں، لیکن نواب شاہ سے کامیاب ہونے والے افراد مینڈیٹ کی توہین کرتے نظر آتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی کی مخالفت بڑھتی جا رہی ہے، کام نہ کرنا اور ڈرینج سسٹم کی تباہی تو پہلے ہی ہو چکی۔