لاہور: پاکستان ریلوے چینی ٹیکنالوجی سے مقامی طور پر تیار کی جانے والی بین الاقوامی معیار کی 40 اعلیٰ صلاحیت کی نئی کوچز کی اپ گریڈشن کر رہا ہے۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز عامر بلوچ نے لاہور کینٹ ریلوے اسٹیشن میں نئے کوچز کا افتتاح کیا۔
جدید ڈیزائن کی کوچیں 70 ٹن بوجھ کی گنجائش والے کنٹینرز کو بھی لے جا سکیں گی۔کوچز 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سامان لے جا سکتی ہیں۔
مالی سال 2025-26 کے آخر تک 820 ایسی کوچز کو ریلوے سسٹم میں شامل کرنے کا منصوبہ ہے۔
سی ای او ریلوے نے کہا کہ کوچز کی مقامی مینوفیکچرنگ خود انحصاری کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مقامی طور پرکوچز کی تیاری سے زرمبادلہ کے ذخائر کی بچت ہوگی اور ہر سال آمدنی میں 9 ارب روپے سے زائد کا اضافہ متوقع ہے۔