مودی نے نئے بھارتی آرمی چیف کے نام کا اعلان کردیا

217

نئی دہلی:بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے  نئے آرمی چیف کے نام کا اعلان کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق بھارتی وزیر دفاع نے  اپنے بیان میں بتایا ہے کہ بھارت کے موجودہ آرمی چیف جنرل منوج پانڈے گزشتہ ماہ ریٹائرڈ ہونے والے تھے، تام الیکشن کی وجہ سےان کے عہدے میں ایک ماہ  کی توسیع دی گئی تھے، جو رواں ماہ کے آخر یعنی 30 جون کو ختم ہو جائے گی۔

جنرل منوج  پانڈے کی ریٹائرمنٹ کے بعد وائس چیف آف آرمی اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی چارج سنبھالیں گے جو  بھارتی فوج میں اپنے 40 سالہ کیریئر میں کئی اہم پوسٹوں پر رہ چکے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی کی تعیناتی جموں کشمیر میں بھی رہی ہے اور وہ چین کے ساتھ سرحدی معاملات میں بھی کافی متحرک کردار ادا کرچکے ہیں۔