بھارتی میڈیا کے مطابق سبکدوش ہونے والے وزیراعلیٰ نوین پٹنائک نے اپنے 24 سالہ دور میں اپنے ذاتی گھر سے فرائض انجام دیے، ان کے گھر کو سرکاری طور پر وزیراعلیٰ ہاؤس کا درجہ حاصل تھا۔
نوین پٹنائک نے سال 2000ءمیں وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد سرکاری رہائش کے بجائے اپنے گھر سے کام کرنے کا انتخاب کیا تھا۔ ان کے اس فیصلے نے ملکی سیاسی تاریخ میں ایک منفرد مثال قائم کی تھی۔
اس دوران تمام سرکاری اور انتظامی کام ان کے گھر سے ہی کیے جاتے تھے۔ یہ گھر نوین پٹنائک کے والد اور سابق وزیراعلیٰ بیجو پٹنائک نے بنایا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نوین پٹنائک کا تعلق بیجو جنتا دَل پارٹی سے ہے اور انہیں حالیہ انتخابات میں بی جے پی نے شکست دی ہے۔