اسلام آباد:وفاقی بجٹ میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے لیے ہیلتھ انشورنس کا اعلان کیا گیا ہے۔اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے صحافی برادری کو مبارکباد دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے لیے ہیلتھ انشورنس حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو ہیلتھ انشورنس کی فراہمی تاریخی قدم ہے، یہ اقدام صحافیوں کی صحت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔
وفاقی وزیر عطا تارڑ نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 5 ہزار صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو ہیلتھ انشورنس فراہم کی جائے گی۔ دوسرے مرحلے میں مزید 10 ہزار صحافیوں کو یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔