کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.1 ریکارڈ

174
different areas

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.1 ریکارڈ ہوئی۔ زلزلے کی گہرائی29 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی۔ زلزلہ 07 بج کر 05 منٹ پر ریکارڈ ہوا ۔

زلزلے کا مرکز کوئٹہ کے شمال مغرب میں 65 کلومیٹر کی دوری پرتھا۔

ابتدائی طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔