پاکستان سیاسی پناہ حاصل کرنے والے شہریوں کو پاسپورٹ جاری نہیں کرے گا

204

اسلام آباد:  دوسرے ممالک میں سیاسی پناہ حاصل کرنے والے پاکستانی شہریوں کوپاکستان پاسپورٹ جاری نہیں کرے گا ۔

وزارت داخلہ نے ایک مراسلے میں کہا ہے کہ جو پاکستانی شہری کسی بھی بنیاد پر دوسرے ممالک میں سیاسی پناہ حاصل کریں گے، انہیں پاکستانی پاسپورٹ جاری نہیں کیے جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ فیصلہ قومی سلامتی کی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کے ایسے شہریوں کے پاسپورٹ منسوخ ہو جائیں گے اور قابل تجدید نہیں ہوں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزارت داخلہ کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

پاسپورٹ آفس نے وزیرداخلہ  کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے وزارت خارجہ اور دیگر متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں ایک خط جاری کیا ہے۔