اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف زرداری سے ملاقات کرتے ہوئے بجٹ منظوری سے متعلق پیپلز پارٹی سے مکمل حمایت طلب کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نے آصف زرداری سے ایوان صدر میں ملاقات کرتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کرنے سے متعلق تجاویز پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات احسن اقبال بھی موجود تھے۔
ملاقات میں صدر مملکت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت آئندہ بجٹ میں غریب اور متوسط طبقات کا خاص خیال رکھے، ہم ملکی ترقی اور معاشی اہداف کے حصول میں تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔