شمالی کوریا کی جنوبی کوریا کولاﺅڈ اسپیکر سے نشریات چلانے پرپابندی

301

شمالی کوریا: حکومتی سربراہ کم جونگ نے جنوبی کوریا کو لاﺅڈ اسپیکر سے نشریات چلانے پر نئے جواب سے خبردار کردیا۔
ایک بیان میں کم جونگ نے جنوبی کوریا کو خبردار کیا کہ اگر انہوں نے لاﺅڈ اسپیکر سے نشریات جاری رکھیں تو انہیں نئے ردعمل کے لیے تیار رہنا ہوگا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے کے ذریعے انہوں نے کہا کہ یقیناً جنوبی کوریا کا اقدام اب نئے ردعمل کا مشاہدہ کرے گا۔
لاﺅڈ اسپیکر نشریات کا حوالا دیتے ہوئے کم یو جونگ کا کہنا تھا کہ یہ ایک بہت ہی خطرناک صورتحال کا پیش خیمہ ہے۔
واضح رہے کہ جنوبی کوریا نے گزشتہ روز سے شمالی کوریا کی سرحد پر دوبارہ لاﺅڈ اسپیکر سے نشریات شروع کردی ہیں۔
جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق لاﺅڈ اسپیکر نشریات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ ایک نفسیاتی جنگ کی شکل کے طور پر کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے جنوبی کوریا کا کہنا تھا کہ انہوں نے پیانگ یانگ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کچرے سے بھرے غبارے بھیجنے کا سلسلہ بند کرے۔
یاد رہے کہ شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیﺅل اور سرحدی علاقوں میں کچرے سے بھرے غبارے بھیجنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔