عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کا گرین سگنل دے دیا، بیرسٹر گوہر

270

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔

راولپنڈی میں تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے بانی کو بتایا گیا ہے کہ دوریاں بڑھ رہی ہیں، بات چیت ضروری ہے وہ ہم سے متفق تھے۔

صحافی نے سوال کیا کہ ’ کیا مذاکرات سپریم کورٹ کے مشورے پر شروع کیے جا رہے ہیں؟ بیرسٹر گوہر نے اصرار کیا کہ سپریم کورٹ کا آپشن بھی زیر غور ہے لیکن مذاکرات شروع کرنا پی ٹی آئی کا اپنا فیصلہ ہے۔

صحافی نے مزید سوال کیا کہ ’’مذاکرات کی پیشکش کچھ حلقوں سے موصول ہوئی ہے یا یہ آپ کی اپنی پارٹی کا فیصلہ ہے‘‘۔

گوہر نے کہا “ہمیں مذاکرات کے لیے کوئی پیشکش موصول نہیں ہوئی۔ بات چیت کے ساتھ آگے بڑھنا ہماری اپنی سوچ ہے” ۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ‘محمود خان اچکزئی اور ہمارے ساتھ اتحاد کرنے والی دیگر جماعتوں کو بھی مذاکرات پر اعتماد میں لیا جائے گا’۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ  مذاکرات اتحاد کی سطح پر ہوسکتے ہیں یا تحریک انصاف خود اس کا آغاز کرے گی ۔

رھنما نے کہا کہ مذاکرات کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے اور ہم نے اس سے انکار نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ برف پگھل رہی ہے، ہم حالات میں بہتری چاہتے ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہماری مذاکرات کی پیشکش کو ڈیل سے تعبیر نہیں کیا جانا چاہیے۔

پی ٹی آئی کے بانی نے سپریم کورٹ کو کوئی خط نہیں لکھا۔ پارٹی مذاکرات کے لیے سپریم کورٹ کے آپشن کا بھی جواب دے گی ۔