لاہور: پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر کرایوں میں 25 فیصد تک کمی کا اعلان کردیا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق کم کرائے کا اطلاق ریلوے کی جانب سے چلنے والی تمام مسافر ٹرینوں پر ہوگا۔ یہ رعایت صرف موجودہ بکنگ کے لیے دستیاب ہوگی، جس سے مسافر کم قیمت پر ٹکٹ بک کر سکتے ہیں۔
رعایت کا اطلاق عید اسپیشل ٹرینوں پر نہیں ہوگا بلکہ صرف موجودہ بکنگ پر ہوگا۔
اس سے قبل 21 مئی کو محکمہ ریلوے نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر مختلف کلاسز میں ٹرین کے کرایوں میں نمایاں کمی کا اعلان کیا تھا۔