اہلیہ نے دوسری شادی کی اجازت دیدی‘اظہر علی

347

کراچی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں ا±ن سے یہ سوال پوچھا گیا کہ کیا ان کا دوسری شادی کرنے کا کوئی ارادہ ہے؟۔
انہوں نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے اپنی اہلیہ کی طرف سے دوسری شادی کرنے کی اجازت ہے لیکن انسان کو دوسری شادی کرتے ہوئے اس بات کا خیال لازمی رکھنا چاہیے کہ اس کے بعدآپ کی زندگی میں بہتر ہو گی یا مشکل میں پڑ جائے گی۔
سابق کپتان نے کہا کہ میں دوسری شادی کا فیصلہ صرف اس وقت کروں گا جب مجھے کوئی اچھی لڑکی مل گئی اور وقت بھی مناسب ہوا لیکن ابھی تو زندگی میں ایسی کوئی صورتِ حال نہیں ہے۔
انہوں نے اہلیہ سے دوسر ی شادی کی اجازت ملنے پر کہا کہ کسی بھی بیوی کے لیے اپنے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت دینا مشکل ہے کیونکہ وہ بھی آخر انسان ہے اسے برا محسوس ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود میری اہلیہ نے مجھے اجازت دی ہوئی ہے۔ سابق کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ وہ دوسری شادی کا فیصلہ وقت اور حالات دیکھ کر کریں گے۔