بےگناہوں کے جیلوں سے نکلنے تک عزت کے خواہشمندوں کو عزت نہیں ملے گی: شیخ رشید

282
constitutional amendment draft

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ جب تک بے گناہ جیلوں سے نہیں نکالے جائیں گے،حکومت کو نوٹس لینا چاہیے، عزت کے خواہشمندوں کو عزت نہیں ملے گی۔ 

اسلام آباد میں عدالت پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دو مہینے سیاسی طور پر اہم ہیں، ان میں چور لٹیروں کی سیاست کا فیصلہ ہوگا، اس بارعید کے بعد قربانی ہوگی اورکھال سمیت ہوگی، قصائی کا انتظام ہو گیا ہے۔

 شیخ رشید نے کہا کہ پانچ سو افراد کو جھوٹے کیسز میں اڈیالہ جیل میں رکھا ہوا ہے، غریب آدمی کو اڈیالہ جانے کے لیے 2 ہزار روپے چاہیے ہوتے ہیں، ،اس عید پر بے گناہ لوگوں کو رہائی ملنی چاہیے، جب تک بے گناہ لوگ جیلوں سے نہیں نکالے جائیں گے تو عزت کے خواہشمندوں کو عزت نہیں ملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو نہ یو اے ای، نہ سعودی عرب اور  نہ ہی چین سے پیسے ملے، ان بھکاریوں کو کوئی خیرات بھی نہیں دے رہا، ،نواز شریف اب میری طرح سائیڈ پر ہی رہیں، میں نے سیاست سے کنارہ نہیں کیا بلکہ 2 مہینے تک سائیڈ پر ہوں۔