اسلام آباد:رواں سال کا بجٹ پیش ہونے کے بعدروز مرہ کی گھریلو اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کا امکان ہے، چینی، گھی، صابن اوردیگر مصالحہ جات سمیت دیگر اشیا مہنگی ہونگی۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق بجٹ میں تمام چیزوں پر سیلز ٹیکس لگایا جائے گا، جس کے بعد چینی فی کلو قیمت میں 5روپے اور گھی 5 سے 7 روپے کلو مہنگا ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ایک فیصد سیلز ٹیکس بڑھنے سے صابن 2 سے 5 روپے، شیمپو 15 سے 20 روپے اور الیکٹرونکس کی سینکڑوں اشیا مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ایک فیصد سیلز ٹیکس بڑھنے سے میک اپ کی سینکڑوں اشیا بھی مہنگی ہونے کا امکان ہے جب کہ کپڑوں کے درجنوں آئٹمز بھی ایک فیصد سیلز ٹیکس بڑھنے سے مہنگے ہونے کا امکان ہے۔