پاکستان پہلی مرتبہ 4 ارب ڈالرز کے چاول ایکسپورٹ کرنے کے قریب 

539
Pakistan is close to exporting rice

اسلام آباد: ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستان چار ارب ڈالر کے چاول ایکسپورٹ کرنے کے قریب پہنچ گیا۔

ایک نجی ٹی وی کے مطابق چئیرمین رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن چیلا رام نے بتایا کہ مارچ میں سب سے زیادہ 98 ہزار ٹن چاول ایکسپورٹ کئے گئے جبکہ یورپ میں رواں سال 5 لاکھ ٹن بران رائس ایکسپورٹ کیا گیا، ٹیکسٹائل کے بعد سب سے بڑی ایکسپورٹ چاول کی ہے۔

ممبر ریپ سلیمان رفیق کا کہنا تھا کہ روس، میکسیکو، انڈونیشیا اور فلیپائن میں بھی پاکستانی چاول کی برآمد شروع ہوگئی ہے اور اس وقت پاکستانی ایکسپورٹرز 590 فی ٹن پر چاول ایکسپورٹ کر رہے ہیں، بھارتی چاول کی ایکسپورٹ کھلنے سے پاکستانی چاول کے ریٹ 100 ڈالر نیچے آنے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ رواں سال چاول کی 90 لاکھ ٹن بمپر فصل ہوئی، یورپ میں بھی پاکستانی بران رائس کی ایکسپورٹ میں زبررست اضافہ دیکھنے میں آیا، کینیا کو ڈیوٹی فری بھیجے گئے چاول کے 1300 کینٹیرز کو ریلیز کرانے ہیں