اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کا ٹریبونل تبدیل کرنے کی درخواستیں منظور کرلیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے 3 رکنی بینچ کی جانب سے اسلام آباد کے 3 حلقوں کے لیے ٹریبونل تبدیل کرنے کافیصلہ کرلیا گیا،جس سے مسلم لیگی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
واضح رہے کہ الیکشن میں دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی کی پٹیشن پر جسٹس طارق محمود جہانگیری ٹریبونل میں سماعت جاری تھی، جہاں پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار شعیب شاہین نے الیکشن کے نتائج کو چیلنج کررھا تھا۔ اس موقع فارم 45اور47بھی جمع کرائے تھے ۔ آزاد امیدوارمصطفیٰ نواز کھوکھرنے اپنے فارم 45اور47 جمع کرادیے۔
جسٹس طارق جہانگیری کی جانب سے مسلم لیگی رکن اسمبلی طارق فضل چوہدری کو فارم 45اور47جمع کرانے کا کہا گیا اور الیکشن پریذائیڈنگ آفیسر کوبھی طلب کیا۔ بار بار طلب کرنے کے باوجود پریذائیڈنگ آفیسر عدالت حاضر نہیں ہوئے جس پر عدالت نے انہیں جرمایہ عائد کردی، جس پر رکن اسمبلی ومسلم لیگی رہنما طارق فضل چوہدری نے الیکشن ٹریبونل پر عدم اعتماد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا۔
جمعہ کے روز الیکشن کمیشن میں ٹریبونل تبدیلی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تو دونوں جانب سے دلائل دیے گئے جس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا، جسے آج سنا دیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے لیگی رہنماؤں کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے ٹریبونل تبدیل کرنے کی ہدایت کردی۔