نیویارک: آئی سی سی ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں پہلی مرتبہ بھارتی ٹیم 119 رنز بناکر پاکستان کے خلاف آل آؤٹ ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق نیویارک میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، بھارت نے بیٹنگ کرتےہوئے پاکستان کو 120 رنز کا ہدف دیا ہے۔
خیال رہے کہ 119 آل آؤٹ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں پاکستان کے خلاف بھارت کا کم ترین اسکور ہے، اس سے قبل بھارت کا کم ترین اسکور 2012میں 9 وکٹ پر 133 رنز تھا۔