ژوب میں زلزلےکے شدید جھٹکے، عوام میں خوف وہراس

472
Khyber Pakhtunkhwa: Earthquake

کوئٹہ: بلوچستان کےضلع ژوب میں زلزلےکےجھٹکےمحسوس کئےگئے،جس کے بعد عوام میں خوف وہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق زلزلہ پیما مرکزکا کہنا ہے کہ بلوچستان کے ضلع ژوب میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹراسکیل پر4.2ریکارڈ کی گئی، زلزلےکی زیرزمین گہرائی90کلومیٹرتھی۔

زلزلہ پیمامرکز کا کہنا تھا کہ زلزلےکامرکزژوب سے77کلومیٹرمغرب کی جانب تھا،2.4 ریکٹر اسکیل پر آنے والے زلزلے کے بعد عوام میں خوف ہراس پھیل گیا،عوام کی بڑی تعد اد کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئی۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ژوب میں آنے والے زلزلے کے جھٹکوں سے کوئی جانی و مالی نقصان کی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔