رواں برس کا 5 واں پولیو کیس  کوئٹہ میں رپورٹ

347
child is paralyzed

کوئٹہ:ملک میں رواں برس کا 5 واں پولیو کیس بلوچستان میں ضلع کوئٹہ میں رپورٹ ہوا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق نئے رپورٹ ہونے والے پولیو کیس میں 2 سال  کا بچہ متاثر نکلا، جس میں معذوری کی علامات 29 اپریل کو اس کی ٹانگوں میں ظاہر ہوئی تھیں۔ طبی ذرائع کے مطابق بچہ دن بہ دن بیمار ہوتا گیا اور اس کی معذوری بڑھتے بڑھتے ٹانگوں سے بازوؤں تک پھیل گئی اور کچھ ہفتوں کے دوران بچہ کراچی کے ایک اسپتال میں انتقال کرگیا۔

قومی ادارہ صحت کی انسداد پولیو لیبارٹری کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پولیو کے پانچویں کیس کے متاثرہ بچے، اس کے بھائی اور اس کے گھر میں رہنے والے دیگر کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان نمونوں میں پائے گئے وائرس کا تعلق سرحد پار سے آنے والے وائے بی تھری اے پولیو وائرس کلسٹر سے ہے۔