سوات: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ جب حق کے فیصلے ہوں گے تو بانی پی ٹی آئی عمران خان رہا ہو جائیں گے۔
اسد قیصر نے سوات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوامی طاقت، قانون کی بالادستی کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ ملک میں جمہوریت کی بالادستی کے لئے مہم شروع کر رہے ہیں، عوامی مینڈیٹ کی توہین ہم نہیں مانتے، ملک میں جمہوریت کی بالادستی کے لئے مہم شروع کر رہے ہیں۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا، بلوچستان میں ایک بار پھر دہشت گردی کا خدشہ ہے، بدامنی پھیلانے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے، ہمیں کلاشنکوف نہیں قلم اور امن چاہئے، این ایف سی ایوارڈ سے متعلق وعدوں کوپورا کیا جائے۔
اسد قیصرکا مزید کہنا تھاکہ اگر زبردستی فیصلے مسلط کئے گئے تو ہم کسی بھی صورت ان کو قبول نہیں کریں گے۔