ملک بنانا ری پبلک بن چکا، آواز بلند کرنا ہوگی، اسد قیصر

150
judicial commission

اسلام آباد:تحریک انصاف (  پی ٹی آئی ) کے رہنما اسدقیصر نے ہے کہ ملک بنانا ری پبلک بن چکا ہے،ہمیں آواز بلند کرنا ہوگی،  جلسہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت ہو رہا ہے، جس کا  عنوان ہے کہ پاکستان میں آئین اور قانون کی بلادستی ہو۔

اسد قیصر نے کہاکہ  جلسے کا مقصد ہے کہ ملک میں مضبوط پارلیمان موجود ہو،  یہ جلسہ عمران خان کو جیل سے نکلنے کے لئے جلسہ کیا جا رہا ہے،بانی پی ٹی آئی کے ساتھ جیل میں جو ظلم کیا جا رہا ہے اس کے لئے آواز بلند کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ مہنگائی کی وجہ سے عوام کا جینا محال ہوگیا ہے، شدید گرمی میں بھی ملک بھر میں کئی کئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، غریب انسان چیخ رہا ہے کہ اپنا دکھ کس کو سناؤ؟ عدالتوں سے انصاف نہیں ملتا عوام کو، جس سے مایوسی پیدا ہورہی ہے۔