ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین بشام دہشتگردی پر رابطہ میں ہیں۔
ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان اور چین بشام دہشتگردی پر رابطہ میں ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف کی چینی وزیر اعظم سے آج صبح ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں بشام واقعہ اور سی پیک کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر اعظم نے شینزن میں بزنس کانفرنس میں بھی شرکت کی ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ پاک چین تعلقات وقت کے آزمودہ ہیں، گزشتہ کئی دہائیوں میں ان تعلقات نے پاکستان اور چین کو فائدہ پہنچایا ہے، ہم اپنے تعلقات کی بنا پر ہر مرتبہ مومینٹم میں اضافہ کرتے ہیں، پاکستان اور چین کے درمیان 23 ایم او یوز پر دستخط کیے گئے ہیں، ایم او یوز میں تجارت ، صعنت اور دیگر شعبوں پر کام کرنے کا اعادہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ افغانستان سے پاکستان آنے کے خواہش مند افراد کے پاس ویزہ اور افغان پاسپورٹ ہونا چاہییے۔،پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر نقل وحرکت ویزے کے تحت ہونا چاہییے۔
،ان کا کہنا تھا کہ ہم اقوام متحدہ کے پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں