پاکستان اور روس کے مابین ریلوے معاہدے پر دستخط

251

اسلام آباد:پاکستان اور روس کے درمیان ریلوے میں تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

مفاہمت پر دستخط پاکستانی سفیر محمد خالد جمالی اور روس کے ڈپٹی وزیر ٹرانسپورٹ نے کیے۔ وزارت ریلوے کے اعلامیے کے مطابق دستخط 27ویں سینٹ پیٹرز برگ انٹرنیشنل اکنامک فورم کے موقع پر ہوئے ہیں۔

مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) کے تحت اس شعبے میں کام کرنے والی متعلقہ کمپنیوں کے مابین مستقبل میں تعاون بھی ہوگا۔اعلامیے کے مطابق معاہدے کا مقصد بین الاقوامی کارگو ٹرانسپورٹ کو فروغ دینا اور سہولت فراہم کرنا ہے۔